14 دسمبر 2016 - 16:44
امریکہ کی جانب سے مشترکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کا یورپی یونین سے احتجاج

ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایران نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ' فیڈریکا موگرینی' کو امریکا کی جانب سے مشترکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کےحوالے سے اب تک دو بار خط لکھاہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ایران نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ' فیڈریکا موگرینی' کو امریکا کی جانب سے مشترکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کےحوالے سے اب تک دو بار خط لکھاہے.

يہ بات 'محمد جواد ظريف' نےايراني پارليمنٹ کي قومي سلامتي اورخارجہ پاليسي کي کميٹي سےخطاب کرتے ہوئے کہي.

ظريف نے وزارت خارجہ اورجوہري توانائي ادارے کو ايراني صدر حسن روحاني کي حاليہ ہدايات کاحوالےديتےہوئےکہا ايراني جوہري توانائي ادارے کو جوہري راکٹ منصوبے کےحوالےسےسنجيدہ اقدامات کرنے چاہئيں.

انہوں نے کہا کہ امريکا کي خلاف ورزي کےبارےميں ايران نےاب تک جوہري معاہدے ميں شامل ممالک کي مشترکہ کميٹي کي سربراہ موگريني کودو بارخط لکھےہيں.

انہوں نےمزيد کہا کہ پہلےخط ميں موگريني کو بتايا گيا کہ امريکي پارليمنٹ ايران پرپابنديوں ميں اضافےکےحوالےسےبحث کررہي ہے اوراسي بات کے پيش نطرنيويارک ميں جنرل اسمبلي کے موقع پر مشترکہ وزارتي کميشن کا اجلاس بھي ہوا تھا جبکہ دوسرے خط ميں امريکا کي جانب سے ايران کے خلاف پابنديوں ميں دس سال کي توسيع کے بل کو پاس کئے جانےکےحوالےسےاحتجاج کيا گيا ہے.

ايراني وزيرخارجہ نےکہا کہ ايراني صدرکےمطابق ايران کےخلاف پابنديوں کےحوالےسےسنجيدہ اقدامات کريں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲